یوم فلسطین

پاکستان میں آج یوم فلسطین منایا جارہا ہے

اسلام آباد (پاک صحافت) مظلوم فسلطینیوں سے اظاہر یکجہتی و ہمدردی کرتے ہوئے پاکستانی عوام کی جانب سے آج ملک بھر میں یوم فلسطین منایا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج  ملک بھر کی مساجد میں فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کی مذمت کی جارہی ہے اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی جارہی ہے، جبکہ اسرائیل سے بیزاری کا اظہار کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے یوم فلسطین منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ  مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کی مکمل تائید و حمایت کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں اور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی بھرپور مذمت اور اسلامتی تعاون تنظیم سے فوری اقدامات اٹھانے کا بھی کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد109 ہو گئی ہے، شہدا میں 28 بچے اور 15 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 621 افراد زخمی ہیں۔ دوسری جانب غزہ سے فلسطینی تنظیم حماس کے راکٹ حملوں میں 7 اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے