الیکشن کمیشن

انتخابات سے متعلق مشاورت کیلئے الیکشن کمیشن نے ن لیگی قیادت کو طلب کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی عمل پر مشاورت کے لیے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ انتخابات سے متعلق مشاورت کے لیے سیکریٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ دعوت دی گئی ہے، جس کے لیے مسلم لیگ (ن) کا 7 رکنی وفد 25 اگست کی صبح 11 بجے الیکشن کمیشن پہنچے گا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے وفد میں احسن اقبال، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، زاہد حامد، صدر پنجاب رانا ثناءاللہ خاں، خواجہ سعد رفیق، خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے