راجہ فاروق حیدر

آزادکشمیر حکومت نے وفاق کو 25 جون کی ڈیڈ لائن دے دی

مظفرآباد (پاک صحافت) آزاد کشمیر حکومت نے غیر قانونی اقدامات ختم کرنے کے لئے وفاق کو 25 جون کی ڈیڈ لائن دتے ہوئے وفاق سے بے جا مداخلت بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ وفاق نے آزاد کشمیر کے بجٹ سے پانچ ارب روپے وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور کو دئے ہیں۔ تاکہ وہ ان پیسوں کو آزاد کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی امیدواروں میں تقسیم کرے۔

راجہ فاروق حیدر کا مزید کہنا ہے کہ پچھلے بجٹ میں منظور شدہ منصوبے روک کر اربوں روپے لیپس کئے جا رہے ہیں، توانائی کے میگا پراجیکٹ پر فکسڈ ٹیکس ہمارے حق پر ڈاکہ زنی ہے۔ آزاد کشمیر کی کابینہ نے وفاق کے غیرآئینی اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں عنقریب انتخابات ہونے والے ہیں پی ٹی آئی کی پوری کوشش ہے کہ کسی طرح وہاں اس کی حکومت قائم ہو۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے