مریم نواز

آج ہمیں جن پہاڑ جیسے مسائل کا سامنا ہے وہ عمران خان کے پیدا کردہ ہیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج ہمیں جتنے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یہ سب مسائل اور بحران عمران خان حکومت کی نااہلی و نالائقی کے پیداوار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ خان کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دراصل ان کے اپنے خلاف احتجاج ہے، آج ہمیں جن پہاڑ جیسے مسائل کا سامنا ہے وہ عمران خان کے پیدا کردہ ہیں۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ جو بطور وزیراعظم کہتا تھا آلو پیاز کے ریٹ پتہ کرنے نہیں آیا اس کو اچانک سب یاد آ گیا، اس سے بڑی منافقت کوئی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا گھناونا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے اب عوام کو آسانی سے دھوکہ نہیں سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے