مولانا فضل الرحمان

عمران خان کی سیاست میں کوئی اہمیت نہیں ہے۔ مولانا فضل الرحمن

ملتان (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاست میں کوئی اہمیت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلی حکومت کے جھٹکے ابھی تک مل رہے ہیں، ایکسٹینشن مل سکتی ہے یا نہیں ہم نے آئینی طور پر دیکھنا ہے۔ غیر سنجیدہ آدمی کی بات کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی، پی ٹی آئی سے کسی قسم کی گفتگو نہیں ہوسکتی۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ بڑی جدوجہد کے بعد قوم کو فتنے سے آزادی ملی ہے، ہم نے پورے ملک میں عمران خان کے رجیم کے خلاف تحریک چلائی، پی ٹی آئی سے کوئی بات نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ لانگ مارچ کا علاج کرنے کے لیے بیٹھے ہیں، اسلام آباد آنے والوں کے لیے رانا ثناءاللہ بھی تیار ہیں، یہ گرم زمین پر پاؤں رکھنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے