شاہد خاقان عباسی

عمران خان کی ساری سیاست جھوٹ کے سوا کچھ نہیں۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ساری سیاست جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کی اقتدار میں دوبارہ آنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔ عمران خان کا 4 سالہ دور بدعنوانیوں سے عبارت ہے، اس دور کی خرابی چند دن میں ٹھیک نہیں ہوگی۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا ہے کہ ملک سوشل میڈیا پر نہیں چلتے، اس کے لیے کام کرنا پڑتا ہے، پاکستان کو ترقیاتی منصوبے دینے میں مسلم لیگ ن کا کوئی ثانی نہیں۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی مسائل کو حل کیا ہے اور ہر مشکل دور میں ملک کو سنبھالا۔ انہوں نے کہا کہ 31 دسمبر کو اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کو کامیابی ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

آپریشن

کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں 8 ملزمان گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

کندھ کوٹ (پاک صحافت) رینجرز اور پولیس کی جانب سے اندرون سندھ کچے کے علاقے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے