اداکار فیروز خان اور منیب بٹ نے اپنا بگڑا ہوا معاملہ سلجھا لیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان اور منیب بٹ نے اپنا بگڑا ہوا معاملہ سلجھا لیا ہے۔ خیال رہے کہ اداکار فیروز خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر منیب بٹ اور اپنے روحانی پیشوا کے ہمراہ اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے۔

شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میرے اور منیب بٹ کی فیملی کے درمیان جو بھی معاملہ ہوا اس کو اپنے بڑوں کی رہنمائی سے ہم نے یہیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم آئندہ ایک فیملی کی طرح باہمی احترام و محبت کا تعلق قائم رکھیں گے، ان شاء اللّٰہ۔

واضح رہے کہ فیروز خان اور منیب بٹ کے درمیان تعلقات اس وقت سے خراب ہوئے جب فیروز خان نے ایمن خان کو دیگر ساتھی فنکاروں کے ساتھ خود پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے پر ہتکِ عزت کا نوٹس بھیجا اور اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک دستاویز بھی شیئر کی جس پر تمام شوبز شخصیات کی ذاتی معلومات بھی درج تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے