رانا ثناءاللہ

وزیر داخلہ کیجانب سے عمران خان کو مچھ جیل میں رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کے بعد مچھ جیل میں رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام میں میزبان حامد میر نے سوال کیا کہ اگر وفاقی حکومت نے عمران خان کو گرفتار کیا تو انہیں پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں نہیں رکھا جاسکتا ہے۔ سندھ میں بھی رکھنا مشکل ہے تو کیا انہیں اسلام آباد میں رکھیں گے؟۔

رانا ثناءاللہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو بلوچستان کی مچھ جیل کی مرچی وارڈ میں رکھیں گے۔ اس پر حامد میر نے کہا کہ کسی سیاستدان کو وہاں رکھنا اچھی بات نہیں، اختر جان مینگل نے مجھے اپنا قصہ سنا یا ہوا ہے جو وہاں رہ کر آئے ہیں۔ اس پر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ وہاں پر سیاستدانوں کو رکھا جاتا ہے اور میں نے اختر مینگل سے وعدہ کیا ہوا ہے کہ اس کو بھی وہاں لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے