حنا ربانی کھر

پاکستان کشمیری عوام کیساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔ حنا ربانی کھر

اسلام آباد (پاک صحافت) حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کیساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق کشمیریوں کے یوم سیاہ پر وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 اکتوبر1947 کو بھارت نے سرینگر میں اپنی فوجیں اتار کر غیرقانونی قبضہ کیا۔ بھارت کشمیر میں ماورائے عدالت لوگوں کو شہید کررہا ہے۔

حنا ربانی کھر کا مزید کہنا ہے کہ بھارت آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کیلئے غیرقانونی ڈومیسائل جاری کررہا ہے، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ 75 سال سے کشمیری عوام بھاتی جبر اور ظلم برداشت کررہے ہیں، پاکستان کشمیری عوام کیساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے