رانا ثناءاللہ

عمران خان کو یہودی ایجنٹ منوانے والا شخص مولانافضل الرحمن تھے۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو یہودی ایجنٹ منوانے والا شخص مولانا فضل الرحمن تھے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے جو باتیں کی وہ حقائق کے برعکس ہیں اور ان کے منصب کو زیب نہیں دیتیں، شہباز شریف کے گھر ہونے والی میٹنگ میں مولانا فضل الرحمان نے دلائل دیے کہ عمران خان یہودیوں کا ایجنٹ ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن نے 13 جماعتوں کے قائدین کے سامنے آکر بتایا کہ آرمی چیف کا پیغام ہے آپ عدم اعتماد کی تحریک واپس لیں عمران خان الیکشن کا اعلان کرے گا، پھر انہوں نے دلائل دیے کہ ہم ایسا کیسے کر سکتے ہیں؟ اگر ایسا ہوا تو یہ ملک تباہ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں سے تحریک انصاف جیتی وہاں الیکشن ٹھیک ہوا اور جہاں سے ان کو شکست ہوئی وہاں دھاندلی ہوئی، یہ کیا بات ہوئی؟ اگر الیکشن ٹھیک نہیں ہوا تو پھر استعفے دے کر نئے الیکشن کا مطالبہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے