سراج الحق

سراج الحق کیجانب سے حکومتی وزراء سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پنڈورا پیپرز میں جن وزراء کے نام شامل ہیں وہ فوری طور پر مستعفی ہوجائیں یا انہیں برطرف کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ تحقیقات میں سرکاری اثر و رسوخ سے بچنے اور شفافیت کے لیے یہ ضروری ہے کہ جن سرکاری ملازمین کے نام شامل ہیں، انھیں بھی عہدوں سے ہٹایا جائے۔ کرپشن پر سب کا یکساں احتساب ہوتا تو قوم کو عالمی سطح پر باربار شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ احتساب سب کا ہو اور کسی وقتی سیاسی فائدے کے بجائے حقیقی معنوں میں ہوتا دکھائی دے۔ جن کا احتساب ہونا چاہیے تھا، وہ مافیا ملکی سیاست و حکومت پر قابض ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنڈورا پیپرز سے پھر واضح ہوا کہ کرپشن ملکی اشرافیہ کے رگ و پے میں سرایت کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے