عابد شیر علی

عمران خان کو کسی صورت این آر او نہیں دیا جائے گا۔ عابد شیر علی

لاہور (پاک صحافت) عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت سے این آر او لینے کے چکر میں تھے لیکن انہیں کسی صورت این آر او نہیں دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان این آر او لینے کے چکر میں تھے، ملک ریاض کے ذریعے مصالحت کو کوشش کی گئی، بیرون ملک سے جو 50 ارب آئے جس پر بشری بی بی پر دستخط موجود ہیں ان کا حساب دینا پڑے گا۔

عابد شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ شہزاد اکبر کو 30 ارب روپے کا حساب دینا پڑے گا، الیکشن کمیشن کیخلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں، عمران خان نے مارچ کے زریعے پارلیمنٹ پر یلغار کرنے کی کوشش کی گئی ، اداروں پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر صاف شفاف ہو تو کیوں اپنی ضمانتیں کرواتے پھرتے ہو؟ ثاقب نثار ملکی عوام کے پانچ ارب لیکر فرار ہوگیا، شاہ محمود قریشی نے بطور وزیر خارجہ ملک کو بیچھنے کی کوشش کی، ریمنڈ ڈیوس کو رہا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے