وزیر خارجہ بلاول بھٹو

ہمیں یکطرفہ پابندیوں سے مقابلہ کرنا ایران سے سیکھنا چاہئے۔ وزیر خارجہ

تہران (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ یکطرفہ پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں ایران سے سیکھنا چاہئے جس نے پابندیوں کے باوجود اپنی معیشت کو مضبوط کیا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ایران میں وزارت خارجہ کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایسے جغرافیائی خطے میں واقع ہے کہ جہاں علاقائی اور جغرافیائی سیاست کا ملکی فیصلوں بالخصوص معیشت پر اثر ہوتا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ چین سے ہمارے روابط زیادہ ہیں، بھارت سے مسائل کی وجہ سے ہمارے سفارتی و معاشی روابط اس سطح پر نہیں ہیں، افغانستان سے ہمارے معاملات دو دہائیوں سے خاص تناظر میں رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اہلیان ایران سے سیکھنے کی ضرورت ہے کہ کسی بھی قسم کی وجوہات کے تحت عالمی یا یکطرفہ پابندیوں کے چیلنج کے باوجود کیسے یہ اپنی معیشت چلارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے