مریم اورنگزیب

گرتی ہوئی دیواروں کو آخری دھکا دینے کے لیے عوام گھروں سے باہر نکلیں، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی حکومت ظالم حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  عوام سڑکوں پر نکلیں گے تو مہنگائی کا ظلم روکا جا سکتا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج ملک میں بدترین مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف جاری مظاہروں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرتی ہوئی دیواروں کو آخری دھکا دینے کے لیے عوام گھروں سے باہر نکلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام سڑکوں پر نکلیں گے تو مہنگائی کا ظلم روکا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کی ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ  پی ڈی ایم کے تحت آج پنجاب کے شہروں فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، خان پور اور چکوال میں مظاہرے ہوں گے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آج ملتان، بھکر، میانوالی، ساہیوال، میاں چنوں میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ جبکہ ہ صوبۂ سندھ کے شہروں نواب شاہ، دادو، ٹھٹھہ، سجاول اور مٹھی میں بھی مہنگائی کے خلاف احتجاج ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے