عطا تارڑ

فواد چوہدری ایک نالائق اور نااہل شخص ہے۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ خود کو قانون دان کہنے والا فواد چوہدری ایک نالائق اور نااہل شخص ہے، جس کا کام جھوٹ بولنا اور دوسروں کی کردار کشی کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ یہ ہوتی ہے جہالت، سپریم کورٹ کے فیصلے میں درج تھا کہ آج 11 بجے سے پہلے حلف لینا ضروری ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ یہ فواد ایک نالائق اور نااہل شخص ہے جس نے سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھے بغیر حلف والی بات کر دی۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ صاحب نے رات کے اندھیرے میں حلف نہیں لیا بلکہ الیکشن کے اگلے روز اور 11 بجے سے پہلے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے