رانا ثناءاللہ

عمران خان کو اقتدار میں لانے کیلئے سازشیں کی گئیں۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اقتدار میں لانے کے لیے مختلف سازشیں کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بے شرم آدمی ہے کسی کی عزت نہیں کرتا۔ عمران خان کو اقتدار میں لانے کے لیے سازشیں کی گئیں، بابا رحمتے نے کیسے کیسے فیصلے کیے؟ سازش کر کے نواز شریف کو عہدے سے ہٹایا گیا۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف دور میں پاکستان ترقی کر رہا تھا، نواز شریف دور میں دہشت گردی، لوڈشیڈنگ کا بھی خاتمہ کیا گیا، نواز شریف دور میں پاکستان 6 اعشاریہ 2 فیصد پر ترقی کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے