جاوید لطیف

عمران خان بیرونی قوتوں کا ایجنٹ ہے۔ جاوید لطیف

لاہور (پاک صحافت) رہنما ن لیگ جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عمران خان بیرونی قوتوں کا ایجنٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 میں نواز شریف اور لیگی قیادت کو سیاسی میدان سے باہر رکھ کر انتخابات کروائے گئے اور اب بھی ایسی کوشش کی جارہی ہے لیکن اب ہم ایسا نہیں ہونے دینگے، عمران خان بیرونی قوتوں کا ایجنٹ ہے، نظریہ ضرورت کا بے دریغ استعمال نقصان دہ ہے۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف آئین کے تحفظ اور پارلیمان کی بالادستی کیلئے تحریک چلانے کا اعلان کرسکتے ہیں، ہر زیادتی پر خاموش رہنے والے نواز شریف بہت جلد لب کشائی کرسکتے ہیں۔ آئی ایم ایف سمیت دیگر ادارے نئی شرائط لگا کر پاکستانی اداروں پر دباؤ برقرار رکھنا چاہتے ہیں تاکہ ملکی مفاد کیخلاف باتیں منوائی جاسکیں۔ عمران خان کی سہولت کاری اب بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو فل کورٹ بنا کر بھٹو کے عدالتی قتل اور نواز شریف کی تاحیات نااہلی کی تلافی کرنی چاہیے تھی۔ نواز شریف کی وطن واپسی کے سوال پر جاوید لطیف نے کہا کہ کیا ثاقب نثار کی باقیات ختم ہوگئی ہیں کہ نواز شریف واپس آکر جیل میں زہر دیے جانے کا رسک لیں؟۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے