پرویز رشید

پرویز رشید کا فواد چوہدری کو دوٹوک جواب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر مملکت پرویز رشید نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو دو ٹوک جواب دے دیا،  خیال رہے کہ لیگی رہنما پرویز رشید نے غزہ پر مظالم کے خلاف سابق وزیراعظم نواز شریف کے جاری بیانات کے ٹوئٹ فواد چوہدری کو بھیج دیے۔

تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما پرویز رشید نے فواد چوہدری کو دو ٹوک جواب دے دیا، پرویز رشید نے  حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی کے وزیر اطلاعات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے کے شواہد پیش ہیں۔

واضح رہے کہ پرویز رشید نے غزہ پر مظالم کے خلاف سابق وزیراعظم نواز شریف کے جاری بیانات کے ٹوئٹ فواد چوہدری کو بھیج دیے۔ سینئر ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ وزیر اطلاعات ہمت کریں اور یہ شواہد اپنے مقبوضہ میڈیا کو جاری کرنے کی اجازت بھی فرما دیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے