مولانا فضل الرحمن

عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں، اس کی سیاست دفن ہورہی ہے۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے، اس کی منفی سیاست مکمل طور پر دفن ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قبل ازوقت الیکشن کی سختی سے مخالفت اور عمران خان کے الیکشن کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اس وقت سیلاب کی بدترین تباہ کاریوں کا شکار ہے، سیلاب سے ایسی تباہی پہلے کبھی نہیں ہوئی، ان حالات میں انتخابات کیسے ہوسکتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں پارلیمنٹ کی مدت بڑھانے کے آپشن پر بھی غور ہوسکتا ہے، پارلیمنٹ کی مدت بڑھانے کے آئینی اور قانونی پہلوں کا جائزہ لیں گے، ایکسٹینشن دینے والی پارلیمنٹ کو ایکسٹینشن کیوں نہیں مل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں، وہ سیاست سے دور ہوتے جارہے ہیں، ان کی اپنی باتیں ہی ان کے لئے کافی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے