خورشید شاہ

عمران خان کا سیاسی مستقبل تاریک ہے۔ خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے قوم سے جتنا جھوٹ بولنا تھا اور عوام کو جتنا دھوکہ دینا تھا وہ دے دیا ہے اب عمران خان کا سیاسی مستقبل تاریک ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزرات آبی وسائل اپنی مرضی سے لی ہے، یہ بہت بڑی وزارت ہے لیکن کسی نے اس کو اہمیت نہیں دی، وزارت آبی وسائل اگر اپنا کام کرے تو ملک کی زرعی معیشت میں انقلاب آسکتا ہے۔

سید خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ میرا ویژن ہے کہ پانی تقسیم کے معاملے میں اپنا کردار ادا کروں، پانی کی تقسیم منصفانہ ہو جائے تو کسان اور ملک کی معیشت میں انقلاب آجائے گا، سکھر بیراج سمیت واٹر لائنگ پر کام کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ جون سے پہلے انتخابی اور نیب اصلاحات کرلیں، عمران خان کے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف احتجاج میں لوگ نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے