اسحاق ڈار

عمران خان اور اس کے سہولت کاروں نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان اور اس کے سہولت کاروں نے اپنے انتقام میں ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو کسی بھی صورت میں ڈیفالٹ نہیں ہونے دیں گے، بہتر منصوبہ بندی اور مشکل فیصلوں سے پاکستان معاشی استحکام حاصل کرلے گا۔ عمران خان نے ساڑھے تین سال تک منصوبہ بندی سے پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کرنے کی کوشش کی لیکن اللہ تعالی کا فضل ہوا کہ بر وقت فیصلوں سے پاکستان کو معاشی تباہی سے بچالیا ہے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ سابقہ حکومت میں عمران خان نے پوری مسلم لیگ (ن) کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا۔ میاں نواز شریف سے لے کر مریم نواز، میاں شہباز شریف سے لے کر حمزہ شہباز سمیت پوری مسلم لیگ (ن) کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی گئیں جس سے معیشت تباہ ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ جس طرح انتقامی کارروائیاں کی گئیں اس کی مثال نہیں ملتی، میرے 45 سال پرانے گھر کو نیلام کرنے کی کوشش کی گئی۔ میرے اکاؤنٹ منجمد کیے گئے، خاندانی خیراتی ادارے کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی، ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کی خدمات کا صلہ اشتہاری بنا کر دیا گیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان اور اس کے سہولت کاروں نے اپنے انتقام میں ملک کی معیشت کو تباہ کردیا جسے بحال کرنے کے لیے اب ہمیں مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) پاکستان بنانے والی جماعت ہے اور میاں نواز شریف کی قیادت میں یہی جماعت پاکستان بچائے گی بھی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے