مریم اورنگزیب

عمران خان کا بیانیہ موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہوگیا ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کا بیانیہ موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان، ملک کے ساتھ 2018 سے اپریل 2022 تک جو ہوا وہ بھی یاد کریں۔ موسم کے حساب سے عمران خان بیان بدل رہے ہیں۔ عمران خان! پاکستان کو ڈیفالٹ کروانے کا آپ کا پلان فیل ہوگیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ فارن ایجنٹ، توشہ خانہ چور، ہیروں کا بیوپاری کہہ رہا ہے کہ میں نے کیا کیا؟ زمینوں کا سوداگر اور قومی مفادات بیچنے والا کہہ رہا ہے کہ میں نے کیا کیا ہے؟۔ جنرل باجوہ نے 2021 سے اپریل 2022 میں جو کیا وہ عمران خان کو 2 جنوری 2023 میں یاد آرہا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ پہلے عمران خان کہتے تھے کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ یہ شہباز شریف کو وزیراعظم بنائیں گے۔ اب عمران خان کہتے ہیں کہ انہیں گرمیوں میں پتہ چل گیا تھا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جنرل باجوہ آپ کے خلاف پلان بنا رہے تھے تو پھر اپریل 2022 میں تاحیات ایکسٹینشن کی آفر کیوں دی؟ انہیں بہترین سپہ سالار ہونے کا تمغہ کیوں دیا؟۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے