ٹک ٹاک

ٹک ٹاک سے کمانے کے لیے کتنے فالوورز ہونا ضروری ہیں؟

(پاک صحافت) ٹک ٹاک کی جانب سے پیسے کمانے کے حوالے سے کئی پروگرامز کی پیشکش کی جا رہی ہے جیسے ایڈ ریونیو شیئرنگ پروگرام، سبسکرپشن فیچر فار اسٹریمرز، ورچوئل گفٹ پراڈکٹس اور دیگر۔ ہر پروگرام کے لیے فالوورز اور ویڈیوز کی تعداد مختلف ہے۔ ٹک ٹاک کریٹیر فنڈ کے لیے صارف کی کم از کم عمر 18 سال ہونا ضروری ہے جبکہ 10 ہزار فالوورز اور گزشتہ 30 دن کے دوران کم از کم ایک لاکھ ویڈیو ویوز جیسی شرائط پوری کرنا ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈ ریونیو شیئرنگ پروگرام یا ٹک ٹاک پلس کے لیے کم از کم عمر 18 سال جبکہ ایک لاکھ فالوورز کی ضرورت ہوگی، اسی طرح گزشتہ 30 دن کے دوران کم از کم 5 ویڈیوز کا پوسٹ ہونا بھی لازمی شرط ہے۔ جبکہ ٹک ٹاک لائیو سے سبسکرپشن ریونیوکے لیے 18 سال کی عمر اور کم از کم ایک ہزار فالوورز لازمی شرائط ہیں۔ اس کے علاوہ لائیو اسٹریم میں ورچوئل گفٹ کے حصول کے لیے بھی کم از کم عمر 18 سال جبکہ ایک ہزار فالوورز کی شرط پوری کرنا ہوگی۔

واضح رہے کہ دیگر ویڈیوز پر گفٹس کے حصول  کے پروگرام کے لیے کم از کم عمر 18 سال جبکہ فالوورز کی تعداد 10 ہزار ہونا ضروری ہے۔ ویڈیو پر tipsکے لیے 18 سال عمر اور ایک لاکھ فالوورز کی ضرورت ہوگی۔ جبکہ ایک منٹ سے زیادہ طویل ویڈیوز کا پروگرام کے لیے کم از کم 10 ہزار فالوورز اور گزشتہ 30 دن کے دوران ایک لاکھ ویڈیو ویوز کی شرائط پورا کرنا ہوں گی، البتہ اس پروگرام (اس کا نام کریٹیویٹی پروگرام ہے) میں شامل ہونے پر کریٹیر فنڈ کا حصہ بننا ممکن نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک اے آئی اسسٹنٹ کو متعارف کرانے پر کام جاری

(پاک صحافت) یوٹیوب میں ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو متعارف کرایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے