کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 20 لاکھ افراد کو 6 مہینے تک مفت راشن دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے صوبے پھر میں 20 لاکھ لوگوں کو 6 مہینے تک مفت راشن دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج لیاری میں دورے پر مجھے لیاری والوں نے گلے لگایا، کہا آپ سے ہمیں امیدیں ہیں، میں نے لیاری والوں کو کہا آپ کے پاس تو بڑے بڑے لیڈر ہیں، لیاری والوں نے کہا کہ سب لیڈروں کی ایسی کی تیسی۔

کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ لیاری میں بجلی گیس پانی کا مسئلہ ہے، اس شہر میں واٹر ہائیڈرنٹ صرف 7،8 لوگوں کے ہیں ، غلام نبی نامی بندے کو میں نے بلایا تو اس نے کہا کہ میرے 1200 واٹر ٹینکر ہیں، اس شخص نے اتنے پیسے کہاں سے کمائے کہ اس کے پاس 1200 ٹینکر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس پورا فارمولا ہے جس کے تحت 300 یونٹ تک بجلی مفت مل سکتی ہے۔ وزیراعظم سمجھدار آدمی ہیں، عید کے بعد کراچی اور صوبے کے مسائل پر وزیراعظم سے بات کروں گا، مجھے 70 ہزار لوگوں نے درخواستیں دی ہیں میرا کمرا بھر گیا ہے، عید کے بعد میڈیا کو وہ 70ہزار درخواستیں دکھاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے