اعظم نذیر

سارے بحرانوں کا حل ایک ہی ہے کہ چیف جسٹس فل کورٹ بنادیں، اعظم نذیر

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر قانون  اعظم نذیر تارڑ  کا کہنا ہے کہ سارے بحرانوں کا حل ایک ہی ہے کہ چیف جسٹس فل کورٹ بنادیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام ججز کی اجتماعی رائے لیں یا ایسے ججز کا بنچ بنادیں جنہوں نے مستقبل میں چیف جسٹس نہیں بننا ہو۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ تمام ججز کی اجتماعی رائے لیں یا ایسے ججز کا بنچ بنادیں جنہوں نے مستقبل میں چیف جسٹس نہیں بننا ہو، سات یا آٹھ ججز بیٹھ کر کیس سن لیں۔

واضح رہے کہ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہاکہ عمران خان اپنی حکومت کے ہوتے ہوئے تفتیش نہ کراسکے تو یہ ان کی نااہلی ہے، پرویز الٰہی نے انہیں آفر کی تھی جو تفتیشی افسر جس طرح کی جے آئی ٹی کہیں دے دیتے ہیں جب کہ عمران خان آج بھی عدالت سے رجوع کرسکتےہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے