بلاول بھٹو

عمران خان نے ہر پاکستانی کو پونے 2 لاکھ کے قرضے کے بوجھ تلے دبا دیا، پی پی چیئرمین

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرین بلاول بھٹوزرداری نے وزیر اعظم عمران کان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے 25 سال صرف اس لئے جدوجہد کی کہ ہر پاکستان کو پونے 2 لاکھ کے حکومتی قرضے کے بوجھ تلے دبایا جا سکے۔ قرضوں کے سود کی وجہ سے تنخواہوں کی ادائیگی کے بعد ترقیاتی بجٹ تودرکناردفاعی بجٹ کے لئے بھی حکومت کے پاس پیسے نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزردار نے اپنے حالیہ بیان میں وزیر اعظم عمران خان کو معاشی پالیسیوں سے  متعل شدید تنقید کا نشانہ بنایا، بلاول کا کہنا تھا کہ قرضوں کے خلاف جھوٹی مہم چلا کر پی ٹی آئی حکومت اب تک 33 ارب ڈالر سے زائد کا غیرملکی قرضہ لے چکی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کو کفایت شعاری کا درس دینے والے عمران خان کی حکومت کے شاہانہ اخراجات 28 سالہ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پی پی چیئرمین نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ عوام کو معاشی ٹیم کا لالی پاپ دینے والے عمران خان کی حکومت سخت شرائط پر قرضے لے کر اپنی آمدنی سے 10 کھرب روپے زیادہ خرچ کرچکی ہے، نرخوں میں سینکڑوں فیصد اضافے کے بعد بھی صرف بجلی کے شعبے میں ڈھائی کھرب اور گیس کے شعبے میں گردشی قرضہ 350 ارب روپوں سے زیادہ ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے