طلال چوہدری

عمر ایوب کا بیان سازشی بیانیے کا تسلسل ہے۔ طلال چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کا بیان سازشی بیانیے کا تسلسل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمر ایوب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں بیٹھ کر غیر ملکی سرمایہ کاری کے خلاف بات کرنا سازشی بیانیے کا تسلسل ہے۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عمر ایوب نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے خلاف بات کی ہے، ججوں کی خلاف ریفرنس بنانے اور ان کی نوکریاں ختم کروانے والے آج عدلیہ کی آزادی پر اپنی سیاسی دکان داری کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فساد، انتشار اور 9 مئی کی سوچ کی آگ کو سیاسی شعور کہنا بے شرمی کی انتہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

او آئی سی سربراہی اجلاس، اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 15ویں او آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے