عائشہ گلالئی

عمران خان نے میری بہن کے اسپتال پر حملہ کروایا۔ عائشہ گلالئی

پشاور (پاک صحافت) سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے میری بہن کے اسپتال پر حملہ کروایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے میری بہن کے اسپتال پر اپنے کونسلروں کے ذریعے حملہ کروایا۔ حملہ آور اسپتال سے ہمارے کروڑوں روپے کے میڈیکل آلات لے کر چلے گئے، اس معاملے میں ڈی پی او نے بھی تعاون کرنے سے انکار کردیا ہے۔

سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا دراصل سری لنکا بن چکا ہے، صوبے کو کوئی قرض بھی نہیں دیتا، دوسری طرف دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دہشت گردی کو سپورٹ کرتی ہے، سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے کہ عمران خان کی سیاست پر تاحیات پابندی لگائی جائے۔ عمران خان نے منہگائی کی سونامی لاکر عوام سے بدلہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے