ناصر حسین شاہ

عمران خان جیل بھرو تحریک کیلئے سندھ میں گرفتاری دے دیں۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان جیل بھرو تحریک کے لئے سندھ میں گرفتاری دے دیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان سمجھتا ہے کہ انسانی حقوق، عزت اور احترام صرف ان کا اور ان کے حواریوں کا حق ہے۔ عمران جیل بھرو تحریک ضرور شروع کریں لیکن خود سندھ میں گرفتاری دیں۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا ہے کہ سندھ میں جیلوں کو ہم نے اصلاح گھر قرار دیا ہے، ہم عمران اور شیخ رشید کی اصلاح کر کے انہیں واپس بھیج دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لوگ جو دیواریں پھلانگ کر بھاگتے ہیں اور ٹی وی پر آ کر روتے ہیں کس طرح جیل بھرو تحریک میں شامل ہوں گے؟ قوم بھی ذرا دیکھے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت، صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے