مریم اورنگزیب

عمران خان نے ملک میں انصاف کی دھجیاں اڑادیں، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ملک میں انصاف کی دھجیاں اڑادیں ہیں۔ عمران خان نے سرکاری مشینری کو شہباز شریف کے خلاف لگایا، ایف آئی اے کا کیس تب بنایاگیا جب شہبازشریف جیل میں تھے، سارے کیس وہی ہیں جو ساڑھے تین سال سے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم  عمران خان  کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ک وزیراعظم شہباز شریف کوجیل بھجوانے کیلئے بھرتیاں کر رہے ہیں ، قوانین کو توڑ مروڑ کر شہباز شریف کے خلاف مقدمات بنائے گئے، نیب نیازی گٹھ جوڑ سے الزامات لگائے گئے، پھر یہ فیل ہو گیا۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف پر لگائے گئے الزامات ثابت نہیں ہوسکے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ  عمران خان نے ہر ادارے کو شہباز شریف کیلئے استعمال کیا ، شواہد کی بات کریں تو عدالت میں پیش نہیں کیے جاتے ، شہبازشریف پرکیسز ثابت کرنے کے لیے شہزاد اکبر کو ذمہ داری دی گئی، شہزاد اکبر نے وزیراعظم کے سامنے ہاتھ جوڑے کہ یہ کیسز نہیں بنتے، وزیراعظم نے شہزاد اکبر کو ہٹادیا۔عمران خان سڑکوں پرنہیں جیل جارہے ہیں، عمران خان کولوٹ مارکاحساب دینا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے