اویس شاہ

اویس شاہ وزیر اعظم عمران خان سمیت وفاقی وزراء پر برس پڑے

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید اویس شاہ وزیر اعظم عمران خان سمیت وفاقی وزراء پر برس پڑے۔ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ  حماد اظہر  کو  ملک میں کاروبار  تباہ کرنے پر سرٹیفکیٹ دیا گیا، اویس شاہ کہتے ہیں کہ  انہیں کس بات پر وزیر اعظم کی جانب سے تعریفی سند دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما اویس شاہ نے جاری بیان میں کہا کہ شیخ رشید نے ریلوے تباہ کیا، انہیں کس بات پرایوارڈ ملا؟ وزیر ہَوا بازی کو کس بات کا تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا؟ عمران خان نے شوکت ترین کو مہنگائی 21فیصد پہنچانے پر ایوارڈ دیا ؟ ملک میں ٹول ٹیکس دگنا ہونے کے باوجود مراد سعید پہلے نمبر پر کیسے؟

واضح رہے کہ اویس شاہ نے جاری بیان میں مزید کہا کہ لاہور کو آلودگی میں پہلے نمبر پر لانے پر زرتاج گل کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ  روز مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے بھی  وزیر اعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے وزراء کو فیل ہونے کی سند دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے