فلسطینی قوم اپنے حقوق کے دفاع کے لیئے مزاحمت جاری رکھے گی: اسماعیل ہنیہ

فلسطینی قوم اپنے حقوق کے دفاع کے لیئے مزاحمت جاری رکھے گی: اسماعیل ہنیہ

غزہ (پاک صحافت) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے تحریک انتفاضہ کے انتخاب، فلسطینی قوم کی استقامت اور مزاحمت کے تسلسل کی حمایت کے مطابق مستحکم اور مضبوط بلاک بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سنہ 2008 میں غزہ کی پٹی پر جارحیت کی 12 ویں برسی کے موقع پر تہران میں منعقدہ “غزہ … مزاحمت کی علامت” کانفرنس میں اپنے خطاب کے دوران ہنیہ نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی نصب العین کو لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے متفقہ اسٹریٹجک منصوبے کے مطابق ایک نیا اتحاد تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزاحمت کے آپشن کو فعال کرنے پر زور دیا اور کہا کہ فلسطینی مزاحمت غاصبوں کو ملک سے نکال باہر کرنے اور دشمن کی قید میں موجود اپنے پیاروں کو آزاد کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ہنیہ کا کہنا تھا کہ  اشارہ کیا کہ مزاحمت کا انتخاب اور اس کے ذرائع کی ترقی کسی تبدیلی یا بلیک میلنگ کے تابع نہیں ہوسکتی ہے، فلسطینی قوم کی مزاحمت جاری ہے اور فلسطینی آج بھی اپنے حقوق کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ نام نہاد سنچری ڈیل کا مقصد فلسطینی قوم کے نصب العین کو ختم کرنا، اراضی کے الحاق (لوٹ مار) کے منصوبے کو آگے بڑھانا اس کے بعد اس قابض دشمن کے ساتھ عرب ممالک کو تعلقات معمول پر لانے پر مجبور کرنا تھا۔

حماس رہنما نے کہا کہ فلسطینی عوام بہت سے سازشی منصوبوں سے گزر چکے ہیں، ٹرمپ کے دور میں ان سازشی منصوبوں میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹساپ

فلسطینیوں کو قتل کرنے میں اسرائیل کیساتھ واٹس ایپ کی ملی بھگت

(پاک صحافت) امریکی کمپنی میٹا کی ملکیت واٹس ایپ ایک AI پر مبنی پروگرام کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے