عمران خان

عمران خان نے جیل بھرو تحریک پر بھی یوٹرن لے لیا

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم عمران خان نے جیل بھرو تحریک پر بھی یوٹرن لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے پہلے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا، پھر اُسے الیکشن کے وقت پر نہ ہونے سے مشروط کردیا اور اب اسے آئینی ماہرین کی مشاورت سے جوڑ دیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ اب جیل بھرو تحریک کا فیصلہ آئینی ماہرین کے مشورے سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق جیل بھرو تحریک سے متعلق عمران خان نے پارٹی کے آئینی ماہرین کی رائے طلب کرلی ہے۔ عمران خان ماہرین کے پیش کردہ نکات کی روشنی میں لائحہ عمل طےکریں گے، پارٹی قیادت کے حکم پر مرحلہ وار گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے