مولانا عبدالغفور حیدری

ملکی حالات کی بدتری میں عمرانی حکومت کا بڑا کردار ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ ملکی حالات کی بدتری میں عمرانی حکومت کا بڑا کردار ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرانی حکومت نے چار سال اپوزیشن کو زیر کرنے میں گزارے۔ عمران حکومت کے کارنامے موجودہ حکومت کے گلے پڑے ہیں۔ موجودہ حکومت نے حالات سدھارنے کےلیے ہاتھ پاؤں مارے۔ ہم روز اول سے الیکشن چاہتے ہیں۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ اتحاد کا حصہ تھے، اسے نہیں چھوڑ سکتے۔ حکومت اور اپوزیشن کو مل کر ملکی مسائل کا حل نکالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح نیشنل ایکشن پلان کی ضرورت ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ بلاوجہ الیکشن ملتوی ہو جائیں۔ اسمبلیوں کی متعین تاریخ پر انتخابات ہونے چاہئیں۔ موجودہ حکومت نے سوچا ملک کو سنبھال لیں گے لیکن ایسا نہ کرسکے۔ ہمیں دوبارہ آئی ایم ایف کی طرف جانا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے