شہبازشریف

شہبازشریف دوسری بار وزیراعظم پاکستان منتخب

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف دوسری بار وزیراعظم پاکستان منتخب ہوگئے ہیں اور قائد ایوان کی نشست سنبھال لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اتحادی جماعتوں کے نامزد کردہ امیدوار شہباز شریف دوسری بار اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوگئے جبکہ انہوں نے قائد ایوان کی نشست بھی سنبھال لی، شہباز شریف نے 201 ووٹ لیے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ امیدوار عمر ایوب کو 92 ووٹ ملے جبکہ کارروائی کے دوران ایوان گھڑی چور اور ووٹ چور کے نعروں سے گونجتا رہا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت وزیراعظم کے انتخاب کے لیے اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس کا آغاز 11 بجے ہونا تھا جو 12 بجے ہوا، اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔ اجلاس کے دوران اراکین قومی اسمبلی نے ووٹنگ کے ذریعے نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا۔

جے یو آئی کے اراکین وزیراعظم کے انتخاب کی کارروائی کا حصہ نہ بنے اور قومی اسمبلی ہال کے دروازے بند ہونے سے قبل جے یو آئی کے اراکین ہال سے باہر چلے گئے جبکہ سردار اختر مینگل ایوان میں بیٹھے رہے اور انہوں نے کسی کو بھی ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے