مریم نواز

عمران خان نے تحفے بیچ کر 3 نسلوں کی جائیدادیں بنا لیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانے کے تحفے بیچ کر 3 نسلوں کی جائیدادیں بنا لیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کی لسٹ میں مجھ پر گھڑی لینے کا جھوٹا الزام لگایا، اسی وقت میں نے ایف آئی اے، پیمرا کو جھوٹا الزام بھیجا، میرے نام پر گھڑی نہیں ایک پائن ایپل ہے، میرے خلاف اگر ایک پائن ایپل ملا ہے تو ڈوب کر مر جانا چاہیے،خود گھر میں چھپ کر بیٹھے ہیں اور مار کھانے کیلئے بچوں کو سڑکوں پر چھوڑا ہوا ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکن کی گاڑی میں ظل شاہ کو ہسپتال پھینک گئے، ان کو پتہ تھا اس کا ایکسیڈنٹ ہوا، ان کو سچائی کا پتہ تھا انہوں نے سچائی چھپائی، لیڈر یہ نہیں کہتا کہ چیک کرو باہر پولیس بیٹھی ہے یا نہیں، ظل شاہ باہر بیٹھا رہا اس نے کبھی اس کو منہ نہیں لگایا، اب اس کی لاش پر سیاست کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ظل شاہ کی ماں نے کہا عمران خان کے اپنے بچے تو باہر بیٹھے ہیں، میرا بیٹا مروا دیا، وہ ظل شاہ کے گھر تک نہیں گئے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے