شرجیل میمن

عمران خان نے اپنی پوری زندگی چندے اور خیرات کے ٹکڑوں پر گزاری ہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنی پوری زندگی چندے اور خیرات کے ٹکڑوں پر گزاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب سفارت کاری کو بھیک مانگنے سے تشبیہ دینا ملک و قوم کی توہین کے مترادف ہے۔ وزیراعظم اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے وطن کے سیلاب متاثرین کے لیے ماحولیاتی انصاف کا مقدمہ اقوامِ عالم کے سامنے بہت کامیابی سے پیش کیا ہے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ قومی قیادت اور بالخصوص چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کاوشوں اور محنت سے پاکستان کو کامیابی حاصل ہوئی ہے، عمران خان جیسے لوگ ان کے وقار اور معیار کی پرکھ سے عاری ہیں۔ جنیوا کانفرنس حکومت پاکستان اور دنیا کی سب بڑی آرگنائزیشن اقوام متحدہ کی مشترکہ میزبانی میں منعقد کی گئی جس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل موجود رہے، کانفرنس میں آئی ایم ایف، اسلامی ترقیاتی بینک، یورپی یونین، عالمی بینک، یو ایس ایڈ، ایشین ڈویلپمنٹ بینک، ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سمیت عالمی اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ سطحی نمائندگان نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب کب تک آپ سیلاب متاثرین کے ساتھ دشمنی کرتے رہیں گے؟ سخت سردی کے موسم میں لاکھوں خاندان امداد کے منتظر ہیں، متاثرہ معصوم خاندانوں نے آخر آپ کا بگاڑا کیا ہے؟۔ خان صاحب آپ کیوں پاکستان میں عالمی امداد کو بار بار روکنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے