پاک فوج کے ساتھ رائل سعودی لینڈ فورسز کی ٹریننگ کی اختتامی تقریب

ملتان (پاک صحافت) پاک فوج کے ساتھ رائل سعودی لینڈ فورسز کی ٹریننگ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق رائل سعودی لینڈ فورسز کے ساتھ ٹریننگ کا انعقاد ملتان میں کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر ملتان نے بطور مہمان خصوصی مشق کا مشاہدہ کیا۔ کور کمانڈر ملتان نے تربیت کے حاصل کردہ معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مشق 15 جنوری سے 26 فروری 2024 تک جاری رہی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مشق پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد مشترکہ روزگار کو فروغ دینے اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔ مشق میں روایتی اور غیر روایتی فیلڈ آپریشنز شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے