رانا ثناءاللہ

ممبران کو نوٹس دینے کے بعد اگر وزیراعظم میں اخلاقی جرات ہے تو استعفی دیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ حکومتی نااہلی و نالائقی کے خلاف آواز اٹھانے والے ممبران کو نوٹس دینے کے بعد اگر وزیراعظم میں اخلاقی جرات باقی ہے تو استعفی دے دیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچیس مارچ کو اجلاس بلا کر وہ حکومت کو زیادہ سے زیادہ وقت دینا چاہتے ہیں، ایم این ایز کو ووٹ کو ڈالنے کے حق سے نہیں روکا جاسکتا، وزیراعظم کو استعفیٰ دینا چاہیے، ان شا اللّٰہ جمعے کا دن ہمارے لیے اچھا ہوگا۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ جو ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق کہے اسے کیسے ہارس ٹریڈنگ کہہ سکتے ہیں، وزیراعظم کی کوشش ہے کہ اگر مجھے حکومت نہ ملے تو کسی کو نہ ملے، وزیراعظم کو اس وقت اپنے کمرے کے باہر چوکیدار تبدیل کرنے کا اختیار بھی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے