آفتاب شیرپاؤ

عمران خان عوام کے ووٹوں سے منتخب نہیں ہوئے، آفتاب شیر پاؤ

اسلام آباد  (پاک صحافت) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب شیر پاؤ نے پی ٹی آئی حکومت کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان عوام کے ووٹوں سے منتخب نہیں ہوئے۔  آفتاب شیرپاؤ  نے مطالبہ کیا ہے کہ ہم کسی کی بھی مداخلت کے بغیر شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب شیرپاؤ نے پاکستان  تحریک انصاف کے اراکین کو آڑے ہاتھوں لے لیا، آفتاب شیرپاؤ  نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اگلے الیکشن کے لیے پارٹی تلاش کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی وطن پارٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام نئے پاکستان والوں کو پرانا پاکستان دکھائیں گے، ہمیں متحد ہوکر حکومت کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا۔ پریس کانفرنس کے دوران آفتاب شیرپاؤ نے مزید کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے دھاندلی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے