احسن اقبال

عمران خان عوام کے غیض و غضب سے کبھی نہیں بچ سکے گا۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نااہل و نالائق عمران خان نے ملکی آئین کے ساتھ غداری کی ہے وہ عدالت اور عوام کے غیض و غضب سے کبھی نہیں بچ سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان کی سفارت کاری داو پر لگ گئی ہے، معاشی سفارت کاری داو پر لگ گئی ہے، پاکستان کے مفادات کو اقتدار کیلئے داو پر لگادیا گیا ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے چین پر طرح طرح کے الزامات لگاکر اس پر حملہ کیا اور سی پیک کو تباہ کر دیا، اس نے چار سال میں سی پیک میں ایک ڈالر کا نیا منصوبہ نہیں لگایا، ہم نے 29 ارب ڈالرز کے منصوبے لگا کر سی پیک کو حقیقت بنایا، اگر عمران نیازی اسے تباہ نہ کرتا تو آج 9 اکنامک زون میں لاکھوں افراد کو روزگار ملتا اور چین سے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری آرہی ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے