رانا مشہود

پاکستان کی تاریخ میں کوئی اتنا کرپٹ حکمران نہیں آیا۔ رانا مشہود

لاہور (پاک صحافت) رانا مشہود کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں عثمان بزدار اور عمران خان جیسا کرپٹ ترین حکمران کوئی نہیں آیا ہے۔ ان دونوں نے کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان بزدار پیسے اکٹھے کرتا تھا جس میں فرح خان، خاتون اول اور عمران خان کا حصہ تھا۔ ہم ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جس میں احتساب ہو، ہو سکتا ہے کل ہم پر پابندی ہو اور ہمیں ووٹ ڈالنے نہ دیا جائے۔

رانا مشہود کا مزید کہنا تھا کہ اگر کل ہمیں ووٹ سے روکنے کی کوشش کی گئی تو ذمہ دار پرویز الٰہی، عثمان بزدار، حکومت پنجاب اور اسمبلی سیکرٹریٹ ہوگا۔ ثابت ہوگیا کہ نواز شریف کو جھوٹے مقدے میں فارغ کیا گیا مگر ہم نے اس وقت بھی قانون ہاتھ میں نہیں لیا، یہ جو حرکتیں کر رہے ہیں ہم سوچ بھی نہیں سکتے، ہم ملک کے وفادار ہیں ملک کی خوشحالی چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے