شہباز شریف

عمران خان نے آئین کو توڑا، آئین کو پامال کیا گیا۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نااہل و نالائق عمران خان نے ملکی آئین کو توڑا اور پامال کیا لیکن اس کے باوجود غداری کا الزام دوسروں کو دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری خواہش تھی کہ دھاندلی کی پیداوار سلیکٹڈ وزیراعظم آئینی راستے اور پارلیمان کے ذریعے رخصت ہو اور فری اینڈ فیئر الیکشن کا انتظام ہو۔

شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد 22 کروڑ عوام کی خواہشات کے تابع کی تھی۔ جو پاکستان کی تاریخی مہنگائی میں پس چکے ہیں جن سے ایک کروڑ نوکریوں کو وعدہ کیا گیا تھا جن سے 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا گیا تھا۔ اس حکومت نے نوکریاں دینے کے بجائے روز گار چھین لیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی عمران نیازی ہے جب فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالنے کے حوالے سے مطالبہ سامنا آیا تھا تو اس نے کہا تھا کہ اگر فرانسی سفیر کو نکالا تو ملک کی 50 فیصد ٹیکسٹائل ایکسپورٹ یورپی یونین کو جاتی ہیں اس کا خاتمہ ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے