اعظم نذیر تارڑ

عمران خان سلیکشن اور ہم الیکشن چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر قانون

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان سلیکشن اور ہم الیکشن چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کے عمل میں قانون اور شفافیت کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں، اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کو ووٹ کے حق سے کیسے محروم کیا جاسکتا ہے؟۔ پی ٹی آئی دانستہ الیکشن کمیشن کو متنازع بنانے کی کوشش کررہی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ 2020ء میں بلدیاتی الیکشن ہونے تھے، آج تماشا کرنے والے بتائیں کیوں نہیں کروائے، پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو متنازع بنانے کی وجہ الیکشن نہیں، فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کیسز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ الیکشن یقینی بنانا آئین اور قانون کا بنیادی تقاضا ہے، عدالتوں میں قانونی موقف پیش ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے