طارق فضل چوہدری

فواد چوہدری کے بھائی پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ میں شامل ہوچکے ہیں۔ طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) طارق فضل چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ فواد چوہدری کے بھائی پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ میں شامل ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چودھری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چودھری اپنے گھر کی خبر لیں، ان کے بھائی پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوچکے ہیں۔ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہ تھا، عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، انٹراکورٹ اپیل کردی ہے۔

طارق فضل چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ایک ہزار سے زائد پولنگ سٹیشن اسلام آباد میں قائم کئے گئے، ایک پولنگ سٹیشن کی سکیورٹی سمیت پولنگ سٹاف کیلئے 20 سے 25 افراد درکار ہیں، کل اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا، عدالتی حکم سر آنکھوں پر مگر ایک دن میں سامان کی ترسیل، سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات ناممکن تھے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے یوسیز کی تعداد 125 کردی ہے اب نئی یو سیز کی حلقہ بندیاں کرنا ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے