رانا ثناءاللہ

عمران خان ریاست سے غداری کا مرتکب ہو رہا ہے۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان ریاست سے غداری کا مرتکب ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان دراصل ایک جھوٹی ایف آئی آر درج کروانا چاہتے ہیں، کوئی فراڈیا مذموم مقاصد کے تحت پرچہ کٹوانا چاہے تو پولیس اس سے انکار کرسکتی ہے۔ سینئر افسر پر جھوٹی ایف آئی آر درج ہوگی تو ہمسائیہ ملک میں ہم پر کیسے تبصرے ہوں گے؟۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کے خلاف آپ ایف آئی آر درج کروانا چاہتے ہیں تو آپ کے لیے رکاوٹ ہوگی، میرے اور شہباز شریف کے خلاف کئی مقدمات درج ہوتے رہے ہیں۔ عمران خان اپنا شیطانی چکر چلانے کے لیے اداروں کو مجبور کررہا ہے، اگر یہ کسی ذمہ دار سینئر آفیسر کو ملوث کیا جائے گا تو اصل میں ادارے کو ہی ملوث کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس نہج پر پہنچ چکا کہ ادارے کے لوگوں کے خلاف پرچہ درج کرانے پر تلا ہوا ہے، عمران خان کا مطالبہ ایک ہی ہے دوبارہ گود لیں اور وزیراعظم کی کرسی پر بٹھائیں۔ ادارے، حکومت، پارلیمنٹ اور عدلیہ کو اس کے بدبخت ایجنڈے کے سامنے ڈٹ جانا چاہیے، عمران خان آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنانا چاہتا ہے، ملک اور قوم کے خلاف یہ ایجنڈا کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے