عمران خان زخمی

عمران خان کو لگنے والی گولیوں کے متعلق متضاد بیانات

لاہور (پاک صحافت) عمران خان کو فائرنگ میں لگنے والی گولیوں کے متعلق ریسکیو اہلکار اور اسپتال عملے کی جانب سے متضاد بیانات سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حملے کے بعد عمران خان کو ریسکیو کرنے والے اہلکار نے کہا کہ عمران خان کی دائیں ٹانگ میں گھٹنے کے پاس زخم تھا جس سے خون بہہ رہا تھا کہیں اور گولی یا زخم کے نشان نہیں دیکھے۔ رش اتنا تھا کہ ٹھیک سے نہیں دیکھ سکا کہ عمران خان کو گولی لگی ہے یا چَھرّا لیکن دائیں ٹانگ پر گھٹنے کے پاس زخم تھا جس پر پٹی رکھ کرخون روکنے کی کوشش کی۔

جناح اسپتال کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کو دونوں ٹانگوں میں ایک ایک گولی لگی جبکہ شوکت خانم اسپتال کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی دائیں ٹانگ سے گولی کے چار ٹکڑے نکال لیے گئے تاہم ان کی بائیں ٹانگ کے نچلے حصے میں موجود ٹکڑے نہیں نکالے گئے کیونکہ ان سے کسی نقصان کا اندیشہ نہیں تھا۔ عمران خان خود یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ چار گولیاں لگی ہیں جبکہ پی ٹی آئی رہنما اور وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عمران خان کو دو گولیاں لگیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے