مولانا فضل الرحمن

عمران خان دوبارہ اقتدار میں آیا تو ملک تباہ ہوجائے گا۔ مولانا فضل الرحمان

پشاور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ عمران خان دوبارہ اقتدار میں آیا تو ملک تباہ ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) کے امیر اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان دوسروں پر الزامات لگاتے اور انہیں چور کہتے ہیں، عمران خان کو اس بات کا افسوس ہے وہ اپنے بیرونی آقاوں کا مشن پورا نہیں کرسکا۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا ہے کہ تم نے خود کو مظلوم ثابت کرنے کیلئے ایک کاغذ کا ٹکڑا لہرایا۔ جس کی بنیاد جھوٹ کے سوشل میڈیا پر ہو وہ ہمیں سچ بتائے گا؟۔ ان جیسے لوگ اپنے اعمال اور کردار کی وجہ سے بدبودار ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان سوچ رہا تھا میں اسمبلیاں توڑوں گا تو طوفان آجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے