بلاول بھٹو

شہید بھٹو نے ملک کو پہلا متفقہ آئین اور جوہری پروگرام دیا، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کے 95ویں یوم پیدائش کے موقع پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ بھٹو ایک نظریہ ہے، جسے مٹانے کی کوشش کرنے والے تاریخ میں بےنام و نشان خاک بن گئے، بھٹو کا نام آج بھی پاکستان کے گلی کوچوں سمیت دنیا کے کونے کونے میں گونجتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے جاری پیغام میں کہا کہ شہید بھٹو نے خلوص، تدبر، محنت سے ملک کو سیاسی، معاشی اور معاشرتی لحاظ سے آگے بڑھایا، انہوں نے عوام کو سیاسی شعور دیا، بااختیار بنایا، ملک کو پہلا متفقہ آئین اور جوہری پروگرام دیا۔ قائدِ عوام نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا مرکز بنایا اور پاکستان اور چین تعلقات کی بنیاد رکھی، پاک،چین تعلقات کو ایک اٹوٹ دوستی میں تبدیل کرنا بھی ذوالفقار علی بھٹو کا طرہ امتیاز ہے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ قائد عوام کے نظریے اور مشن کی خاطر شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے زندگی بھر جدوجہد کی، ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے اور مشن کی روشنی میں جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ہم 1973 کے آئین کی حفاظت، جمہوریت کو مضبوط، رواداری اور مساوات کو فروغ دیں گے، ہم پاکستان کو اسلامی دنیا کا رول ماڈل ترقی یافتہ ملک بنانے کی جدوجہد کو منزل پر پہنچا کر ہی دم لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان نئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے