بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے امریکا میں ایک نئی کرکٹ ٹیم خرید لی

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے امریکا میں ایک نئی کرکٹ ٹیم خرید لی

آئی پی ایل اور کیریبین پریمئر لیگ (سی پی ایل) کے بعد بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے سات سمندر پار امریکا میں ایک نئی کرکٹ لیگ کی ٹیم خرید لی۔

ممبئی مرر کی خبر کے مطابق کلکتہ نائٹ رائیڈرزاور ٹرینباگو نائٹ نائٹ رائیڈرزکے مالک شاہ رخ نے لاس اینجلس کی فرنچائز خرید لی ہے اور انہوں نے اس کا نام لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز رکھا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اس نئی کرکٹ لیگ کو امریکا میں جلد ہی لانچ کیا جائے گا، میڈیا رپورٹس کے مطابق اس لیگ میں 6 ٹیمیں سین فرانسیکو، واشنگٹن ڈی سی، شیکاگو، ڈلا، نیویارک اور لاس اینجلس شریک ہوں گی۔

ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان نے کہا کہ کچھ وقت سے وہ نائٹ رائیڈرزفرنچائز کو عالمی سطح پر بڑھانے کا موقع تلاش کر رہے تھے اسی کوشش میں وہ امریکا میں شروع ہونے والی ٹی20 لیگ کے منعقدین کے رابطے میں تھے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں پر کوئی بڑی کرکٹ لیگ ہوگی وہاں وہ سرمایہ کاری کرنے کے مواقع تلاش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جونی لیور کس سے ملنے پاکستان آنا چاہتے ہیں؟

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے معروف کامیڈین جونی لیور نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے